’ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلموں’ دل چاہتا ہے ‘اور’ چک دے انڈیا‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکارریو کپاڈیا چل بسے جن کی موت کی تصدیق 66 سالہ ریو کپاڈیا کے دوست فیصل ملک نے کردی تاہم موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ریو کپاڈیا نے سوگواران میں اہلیہ ماریا فرح اور دو بچے امان اور ویر چھوڑے ہیں،دوستوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے ریو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ ریو کپاڈیا نے دل چاہتا ہے، چک دے انڈیا اور مردانی جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
![دل چاہتا ہے‘ کے بھارتی اداکارچل بسے](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/09/z5-12-940x480.jpg)