کوئٹہ (شوبز ڈیسک)عروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کی نئی میوزک ویڈیو کدی کدی میں اداکارہ حمائمہ ملک کے بولڈ سین نے ہلچل مچا دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اداکار و گلوکار فرحان سعیدکی نئی میوزک ویڈیو کدی کدی کو گلوکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جو 2 دن میں 2 ملین سے زائد لوگوں کی سماعتوں سے گزر چکا ہے۔تاہم مداح جہاں میوزک سے لطف اندوز ہوئے اور فرحان کی تعریفیں کرتے نظر آئے وہیں ناقدین کی جانب سے ویڈیو میں اداکارہ حمائمہ ملک کے غیر اخلاقی لباس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
![حمائمہ کے بولڈ سین نے ہلچل مچا دی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/09/z21-2-940x480.jpg)