اداکارہ غنا علی نے شادی شدہ مداحوں کو مفت مشورہ دے دیا

کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد اس رشتے کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش اور جدوجہد کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے تو شادی کا محسوس ہی نہیں ہوتا، صنم جنگ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک انٹرویو میں غنا علی نے کہا کہ میں لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ ایک بار جب آپ شادی کر لیں تو آپ کو ہمیشہ اس رشتے میں رہنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے،ہمیں بھی وہی کرنا چاہیے جیسا کہ ہمارے والدین نے رشتوں میں کیا،ہمیں کبھی بھی طلاق کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے،ایک بار جب آپ شادی شدہ زندگی میں داخل ہو جائیں تو آپ کو اس میں رہنا چاہیے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔دوران انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد انہیں اپنے سسرال والوں کی جانب سے منفی رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم میں نے اور میرے شوہر نے خاموشی اختیار کی اور صحیح وقت کا انتظار کیا،ہم نے ایک دوسرے پر اعتماد اور صبر کیا اور پرسکون رہے اور اب ہمیں واقعی اپنے صبر کا پھل مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سنہرے دور کی ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں