لاہور (شوبز رپورٹر) معروف اداکار نبیل ظفر نے اپنا اصل نام تبدیل کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکار نبیل ظفر نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کرتے ہوئے اصل نام کی تبدیلی کا حیران کن واقع سنا ڈالا۔اداکار کا کہنا تھا کہ میرا اصل نام ندیم ظفر ہے اور جب میری پہلی فلم ریلیز ہوئی تو وہ برے طریقے سے فلاپ ہو گئی،جس پر کئی لوگوں کی جانب سے مجھے نام تبدیل کرنے کا مشورہ ملا۔اداکار نبیل ظفر نے بتایا کہ انہیں ہدایت کار ایوب خاور نے بھی نام تبدیل کرنے کا مشورہ دیا،جس پر انہوں نے اپنا نام ندیم سے نبیل ظفر کر دیا۔نبیل ظفر نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ نام کی تبدیلی کے بعد میرے پہلے تینوں ڈرامے دن،دھوپ کنارے اور دھواں انتہائی کامیاب گئے اور میری شہرت آسمان کی بلندیوں تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ انصاری کا اداکاراﺅں کو کریئر کے دوران ہی شادی اور بچے پیدا کرنے کا مشورہ