شاہ رخ خان سے چار ملاقاتیں کیں،اداکارہ میرا نے بھارتی سپر سٹار سے خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بیان کر دی

لاہور (شوبز رپورٹر)پاکستانی فلم سٹار اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بھارت میں شاہ رخ خان سمیت دیگر بالی ووڈ سٹارز سے ملاقاتیں کیں جبکہ کنگ خان سے میں نے چار بار ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے بغیر ویلکم 3 کا کوئی تصور نہیں،انیس بزمی نے افواہوں کی تردید کر دی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک چینل کو انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان سے 4 مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں۔ہر ملاقات بہت اچھی رہی وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔میرا کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان سے ایک ملاقات اداکار ابھیشک بچن کی سالگرہ پر اور دوسری ملاقات دلیپ کمار صاحب کے گھر کھانے کی دعوت پر ہوئی۔شاہ رخ سے دبئی میں بھی ملاقات ہوئی اور ہر بار ان سے ملاقات کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔اداکارہ نے کہا کہ میں سونامی کے متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے بھارت گئی تھی۔اداکار سنجے دت نے خود فون کرکے شوز کرنے کو کہا۔دلیپ کمار صاحب نے گھر پر دعوت کی اور مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کیساتھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی،ماہرہ خان کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں