لاہور (شوبز رپورٹر)اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے فلمسٹار میرا جی سے اپنے تعلقات کی حقیقت آشکار کر دی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق دلکش نین نقش کی مالک اداکارہ آمنہ الیاس نے حال ہی میں ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ابتدائی کیریئر اور اداکارہ میرا جی کے ساتھ تعلقات مداحوں نے سامنے کھل کر بیان کر دیے۔آمنہ الیاس نے میرا کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا جی کے ساتھ میرا بہت اچھا تعلق ہے لیکن میری جہاں میرا جی سے اچھی دوستی ہے،وہیں ماضی میں بہت زیادہ لڑائیاں بھی ہوئی ہیں،مثال کے طور پر کبھی سکرپٹ اور کبھی کپڑوں پر بحث ہو جاتی تھی لیکن آخر میں وہ صلح کر لیتی تھیں۔ایک سوال پر آمنہ الیاس نے کہا کہ ہر انسان خوبصورت ہے،اداکار جو کردار اچھی طرح نبھا رہا ہے،انہیں اسی کے لیے کاسٹ کر لینا چاہیے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/09/Meera-and-Amna-Ilyas-share-a-snippet-from-upcoming-project-940x480.jpg)