عامر خان کی اہلیہ کرن راو نصیر الدین شاہ کے نقش قدم پر چل پڑیں،ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی فلمساز آگ بگولہ ہو جائیں

ممبئی (شوبز رپورٹر) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی سابق اہلیہ، پروڈیوسر،سکرین رائٹر اور ڈائریکٹر کرن را ﺅ کا کہنا ہے کہ رجعت پسندانہ خیالات اور پیغام پر مبنی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں جو افسوسناک ہے۔
کرن را ﺅ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے فلمی برادری کے دیگر لوگوں کے علاوہ اس قسم کی فلموں کے بنانے والوں اور اسکے اداکاروں سے بات کی تاہم وہ اس طرح کے کمنٹس پر کافی ناراض ہوئے اور اس طرح کی فلموں کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:غدر جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے،نصیر الدین شاہ نے زبان کھول دی

ٹورنٹو فلمی میلے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرن راﺅ نے اس طرح کی فلموں کے نام تو نہیں لیے تاہم کہا کہ ایسی فلمیں کافی زیادہ بزنس کرتی اور کماتی ہیں جو افسوس کی بات ہے۔واضح رہے کہ اسی قسم کے خیالات کا اظہار بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں