ممبئی (شوبز رپورٹر) معروف بالی ووڈ فلمساز،کرن جوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔
یہ بھی پڑھیں:دپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان ‘ کیلئے معاوضہ لینے کی تردید کردی
بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنے ایک نئے انٹرویو میں کرن جوہر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنے بچوں کی وجہ سے کیا،یہ اقدام فطری تھا۔ایسا اپنے خلاف بطور پروڈیوسر اقربا پروری کے دعووں یا الزامات کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے جڑواں بچوں یش اور روحی کی وجہ سے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے بچوں کے حوالے سے بے ہودہ جملے پڑھے تو پھر میں نے ٹوئٹر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔لوگ مجھے برا بھلا کہیں،جو کہنا چاہتے ہیں مجھے کہیں لیکن انہوں نے میرے بچوں پر بےہودہ جملے تحریر کیے،میری والدہ کے لئے نہایت غیر مناسب جملے لکھے گئے،میری والدہ ایک معمر خاتون ہیں جبکہ اس وقت میرے بچے صرف 5 برس کے تھے۔انہوں نے کہا اب میں کبھی بھی ٹوئٹر پر واپس نہیں جاﺅں گا،میں بطور ایک انسان کے بھی اپنے بچوں اور والدین کے لیے برے الفاظ نہیں پڑھنا چاہتا۔
یہ بھی پڑھیں:حمائمہ کے بولڈ سین نے ہلچل مچا دی