ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا فوٹو گرافرز سے تنگ آ گئیں اور غصے میں ٹوک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا منگیتر راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ممبئی میں مصروف ہیں،اس وجہ سے فوٹوگرافر زیادہ تر وقت ان کا پیچھا کرتے نظر آتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ خوشی کے موقعے پر بھی وہ رپورٹرز سے تنگ آ گئیں۔سوشل میڈیا پر پرینیتی چوپڑا اور فوٹو گرافر کی مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے،جس میں اداکارہ مایوسی کے ساتھ اپنی گاڑی سے باہر نکل رہی ہیں۔اسی دوران انہوں نے میڈیا ورکرز کو کہہ ڈالا کہ میں نے آپ لوگوں کو آنے کیلئے نہیں کہا۔اس کے بعد وہ وہ ایک عمارت کے اندر چلی گئیں لیکن تھوڑی ہی دیر میں صرف یہ کہنے کےلئے واپس آئیں کہ بس کیجئے،میں آپ سے درخواست کر رہی ہوں۔واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے اس لمحے رپورٹرز کے سامنے ہاتھ جوڑ کر تنگ نہ کرنے کی در خواست کی جس پر تمام میڈیا ورکرز نے ان سے معافی مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان نے انڈر ورلڈ کے سامنے ہار نہیں مانی، سنجے گپتا کا اعتراف