کراچی (شوبز ڈیسک) معروف فیشن ماڈل روبینہ خان نے اپنے شوہر اور ان کے گارڈز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ غنا علی نے شادی شدہ مداحوں کو مفت مشورہ دے دیا
ماڈل روبینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور انسٹا اسٹوریز کے ذریعے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے نامناسب واقعے پر دل کی گہرائیوں سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔روبینہ خان نے معروف سلون کے میک آرٹسٹ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔ روبینہ خان کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے اور میں بریان اور سلون میں کسی کے بھی جذبات مجروح ہونے پر معذرت چاہتی ہوں، جو ہوا ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔واضح رہے کہ پاکستانی معروف فیشن ماڈل روبینہ خان کے شوہر کی جانب سے شوٹنگ سیٹ پر موجود میک اپ آرٹسٹ کو اپنے گارڈز کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے تو شادی کا محسوس ہی نہیں ہوتا، صنم جنگ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا