لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کے امریکی شہریت حاصل کیے 40 برس مکمل ہوگئے جس سے متعلق انہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کورین پاپ گلوکار کی اسلام مخالف پوسٹ پر شدید ٹرولنگ
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آرنلڈ شوارزنیگر نے تصاویر پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انکی اپنی آواز سنی جاسکتی ہے۔ اس پیغام کے ساتھ عنوان میں آرنلڈ نے تحریر کیا کہ آج سے 40 برس قبل میں امریکی شہری بنا۔ یہ میری زندگی کے قابلِ فخر ایام میں سے ایک ہے۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں امریکا کا مقروض ہوں، میں آسٹریا میں پیدا ہوا لیکن امریکا میں بنا ہوں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جب تک زندہ ہوں تب تک امریکی شہریت کےلئے اٹھایا ہوا حلف نہیں بھولوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی گلوکار ایلٹن جان گھر میں گر کر زخمی ہو گئے