کترینہ مجھے داڑھی میں ہی زیادہ پسند کرتی ہیں‘ وکی کوشل کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے بتایا ہے کہ ان کی ا ہلیہ اداکارہ کترینہ کیف ان کو داڑھی میں دیکھنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دل چاہتا ہے‘ کے بھارتی اداکارچل بسے

ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل سے سوال کیا گیا کہ کترینہ کیف کو وہ داڑھی میں اچھے لگتے ہیں یا کلین شیو؟ وکی کوشل نے اس کا جواب دیا کہ وہ کلین شیو رہنا پسند نہیں کرتے،کلین شیو ان کے لیے حادثاتی طور پر اس وقت ہوتا ہے جب یہ کردار کی ڈیمانڈ ہو۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وکی کوشل نے کہا کہ کترینہ کیف بھی مجھے داڑھی میں ہی پسند کرتی ہیں بلکہ میں خود کو بھی کلین شیو پسند نہیں کرتا۔ایک سوال پر وکی کوشل کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف ان کی سب سے بڑی نقاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرینہ کپور نے بیٹے تیمور کے نام پر پیدا تنازعہ پر خاموشی توڑ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں