عالیہ صدیقی کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی اہلیہ کرن راو نصیر الدین شاہ کے نقش قدم پر چل پڑیں،ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی فلمساز آگ بگولہ ہو جائیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازعات میں گھرے ہوئے اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے یہ فیصلہ اپنے بچوں کو فون کی لت سے نجات دلانے کے لیے کیا ہے۔ عالیہ صدیقی کے مطابق ان کے دونوں بچے ابھی چھوٹے ہیں ، بیٹی شورہ صرف 13 سال کی ہے اور موبائل فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال ان کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے احساس ہوا کہ اگر میں سوشل میڈیا نہیں چھوڑوں گی تو وہ بھی نہیں چھوڑے گی، اس لئے میں سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں اور اس فیصلے میں نواز الدین بھی مجھ سے متفق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غدر جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے،نصیر الدین شاہ نے زبان کھول دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں