ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن ممبئی ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے ایک پرستار کی فرمائش پر پریشان ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:حمائمہ کے بولڈ سین نے ہلچل مچا دی
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے ایک نامعلوم مداح نے ان سے فوٹو کی فرمائش کی جس پر شروتی ایئرپورٹ پر موجود فوٹوگرافرز سے پوچھتی رہیں کہ یہ کون ہے؟ انہیں پرستار کی موجودگی سے کوفت ہو رہی تھی۔ بعد ازاں اداکارہ گاڑی کی طرف گئیں تو وہاں بھی پرستار ان کے پیچھے پیچھے آگیا اور تصویر لینے کی فرمائش کی۔ شروتی نے جواب دیا کہ میں آپ کو نہیں جانتی سر، یہ کہہ کر وہ گاڑی میں بیٹھیں اور روانہ ہوگئیں۔