پریانکا چوپڑا کا اپنی کزن پرینیتی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا معاملہ ،وجہ سامنے آگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پرینیتی چوپڑا فوٹو گرافرز سے تنگ آ گئیں

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں صرف ایک دن باقی ہے اور پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام پوسٹ بتاتی ہے کہ وہ اب بھی امریکا میں ہیں۔پریانکا چوپڑا نے لاس اینجلس سے اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اودے پور میں پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پرینیتی چوپڑا کی تصویر شیئر کی،پریانکا نے اپنی کزن اور راگھو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے دن پر خوش اور مطمئن ہوں گے۔ واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز یہ جوڑا اپنے اہلخانہ سمیت راجستھان کے شہر اودے پور پہنچے گئے تھے جہاں ان کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔راگھو اپنی دلہنیا پرینتی کو لینے کے لیے میواڑی انداز میں سجی ایک کشتی میں دی لیلا پیلس جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرینیتی اور راگھو کی شادی کے لیے دی لیلا پیلس کا مہنگا ترین مہاراجہ سویٹ بھی بک کرایا گیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ تقریبا بھارتی 10 لاکھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان نے انڈر ورلڈ کے سامنے ہار نہیں مانی، سنجے گپتا کا اعتراف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں