شاہ رخ خان کا نیا اعزاز،دوسری فلم ہزار کروڑ کلب میں شامل ہونے کو تیار

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان نہ صرف انڈین باکس آفس پر راج کر رہی ہے بلکہ اس نے انٹرنیشنل باکس آفس پر بھی تہلکہ مچایا ہوا ہے۔دو ہفتے کے مختصر عرصے میں انڈین باکس پر فلم کا بزنس 608 کروڑ تک پہنچ گیا جبکہ ملک سے باہر فلم نے 298 کروڑ کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دیپیکا کا شاہ رخ کو بوسہ،شوہر رنویر کا ردِ عمل وائرل

میگا تھرلر جوان کے پوری دنیا میں ایک ہزار کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کے ساتھ کنگ خان نیا اعزاز اپنے نام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ شاہ رخ خان ہندی سینما کے واحد اداکار بن جائیں گے جن کی دو فلمیں (پٹھان، جوان)ایک ہزار کروڑ کے سنگ میل تک پہنچی ہیں۔ سپر اسٹار عامر خان کی فلم دنگل 2016 میں پہلی مرتبہ 1000 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی اور فلم کا مجموعی بزنس 1968 کروڑ تھا۔ دوسرے نمبر پر پربھاس کی باہو بلی 2 ہے جس نے پوری دنیا میں مجموعی طور پر 1747 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کیساتھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی،ماہرہ خان کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں