بالی ووڈ کے دو معروف ادکار کامیڈی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی وڈ کے نامور اداکار سنجے دت اور ایکشن سٹار ٹائیگر شیروف نئی کامیڈی ایکشن فلم ماسٹر بلاسٹر میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان سے چار ملاقاتیں کیں،اداکارہ میرا نے بھارتی سپر سٹار سے خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بیان کر دی
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کو فیروز اے ناڈیاوالا بنارہے ہیں اور اس میں دو مختلف نسلوں کے ایکشن سٹاروں کو ایک ساتھ دکھایا جائے گا۔ ماسٹر بلاسٹر کے نام سے کامیڈی ایکشن فلم ابھی پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے اور اس کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔ فلم کو زیادہ تر ہانگ کانگ، مکا اور مین لینڈ چائنا میں شوٹ کیا جائے گا جبکہ فلم کیلئے ٹیکنیکل سٹاف چین اور لاس اینجلس سے ہوگا۔ واضح رہے کہ سنجے دت اداکار جیکی شیروف کے ساتھ متعدد کامیاب فلموں کھل نائیک اور کارتوس میں کام کرچکے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ ان کے بیٹے ٹائیگر کے ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے بغیر ویلکم 3 کا کوئی تصور نہیں،انیس بزمی نے افواہوں کی تردید کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں