صبا قمر کس کی محبت میں گرفتار ہیں؟اداکارہ نے خود ہی انکشاف کر دیا

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر نے کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص کو ایک خاص انسان کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے،جس کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان سے چار ملاقاتیں کیں،اداکارہ میرا نے بھارتی سپر سٹار سے خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بیان کر دی
پاکستان ٹائم کے مطابق ایک ٹی وی شو میں میزبان کے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ پھول پیار کرنے والے دیتے ہیں،مجھے پیار بھی بہت ملا اور پیار کرنے والے بھی ہیں لیکن ایک انسان ہے جو ہر پیار پر بھاری ہے۔ انہوں نے کہا ہم انسانوں کو کسی خاص انسان کی ہمیشہ ضرورت ہے،کوئی انسان کسی کے بغیر رہ نہیں سکتا،آج کل میں بہت خوش اور پر سکون زندگی گزار رہی ہوں۔صبا قمر نے یہ نہیں بتایا کہ اآج کل وہ کس کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم سب کا یہی ماننا ہے کہ صبا قمر کو کوئی مل گیا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پرسکون اور خوش باش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں