منال خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ منال خان کے بے بی شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
ایمن خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اب منال خان کے ہاں بھی بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے،پہلے بچے کی پیدائش سے قبل اداکارہ کا بےبی شاور کیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشی خان ڈراموں میں رشتوں کی پامالی دکھانے پر برہم

پاکستان ٹائم کے مطابق بےبی شاور میں منال خان کو اپنی والدہ عظمی مبین،بہن ایمن خان،بھانجی امل منیب سمیت چند دوستوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر پر منال خان کے مداحوں کی جانب سے ان کے نئے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔دوسری جانب منال خان کی والدہ عظمی خان نے اپنی بیٹی کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پیغام جاری کیا۔منال خان کی والدہ نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری چھوٹی سی مانو اب ماما بن جائے گی،میری جان!میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں۔یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی ستمبر 2021 میں انجام پائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آپ طلاق کب لے رہی ہیں؟صارف کے سوال پر عنزیلہ عباسی کا کرارا جواب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں