بھارت میں پاکستانیوں کی نقل،بلال مقصود نے وارننگ دے دی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار،نغمہ نگار،موسیقار اور میوزک ویڈیو ڈائریکٹر بلال مقصود نے پڑوسی ملک بھارت کی بڑی جعلسازی بے نقاب کر دی۔ایک بار پھر ہندوستانی پروڈیوسرز نے اصل مواد بنانے میں اپنی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں سے مواد ادھار لینے کی خواہش ظاہر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:حمائمہ کے بولڈ سین نے ہلچل مچا دی

مائیکرہ بلاگنگ سائٹ ایکس پر گلوکار بلال مقصود نے مایوس کن اور مزاحیہ انداز میں بھارت کی جانب سے اپنی نرسری شاعری ایک دو تین ہاتھی نکلے کو کاپی کرنے پر وارننگ جاری کردی۔ مذکورہ پوسٹ میں بلال مقصود کا اپنی اصل نرسری شاعری کے کچھ حصوں کا ہندوستانی ورژن سے موازنہ کرنے پر کڈز چینلن نامی اکانٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندوستان میں کسی نے میری ہاتھی شاعری کی نقل کی جو بہت ہی مایوس کن ہے۔ گلوکارنے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اصلیت اہم ہے لیکن خوشی پھیلانے کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اسی لیے براہ کرم کچھ بھی نقل کرنے سے پہلے کاپی رائٹس طلب کرلیں۔ پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھارت کیلئے قانونی کاروائی پر رائے سامنے آگئی۔واضح رہے کہ کڈز چینلن نامی ایکس اکاﺅنٹ کو فی الحال معطل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مایا خان پسند کی شادی پر کھل کر بول پڑی،ایسی بات کہہ دی کہ نئی بحث شروع ہو جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں