کیا کترینہ کیف”ماں“بننے والی ہیں؟اداکارہ نے وائرل خبروں کی اصل حقیقت بتا دی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے دو معروف ادکار کامیڈی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

حال ہی میں بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گھر ہندو تہوار کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی،اس تقریب میں کترینہ کیف کے شوہر اور اداکار وکی کوشل اپنی اہلیہ کے بجائے اپنی والدہ کے ساتھ نظر آئے۔تقریب میں کترینہ کیف کی غیر موجودگی نے کئی سوال اٹھائے اور مداحوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ کچھ عرصے سے غائب ہیں اور کیمرہ کے سامنے آنے سے گریز کر رہی ہیں تاہم کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے نئے پراجیکٹس کے کام میں مصروف ہیں۔ ایسی کسی بھی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے،وہ حاملہ نہیں ہیں،وہ اپنے کام میں بہت مصروف ہیں جس کی وجہ سے انہیں مختلف شہروں کا سفر بھی کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر 2021 کو ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان سے چار ملاقاتیں کیں،اداکارہ میرا نے بھارتی سپر سٹار سے خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بیان کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں