ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کرنے جا رہی تھیں مگر انہیں راکھی ساونت کے سبب اپنی شادی منسوخ کرنی پڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر خفیہ شادی کی تصاویر،سائی پلوی نے خاموشی توڑ دی
39سالہ تنوشری دتہ نے چونکا دینے والی تفصیلات شیئر کی ہیں۔یاد رہے کہ راکھی ساونت آج کل اپنے سابق شوہر عادل خان درانی پر متعدد الزامات لگانے کے سبب خبروں میں ہیں۔اب تنوشری دتہ بھی راکھی کے خلاف اور عادل خان درانی کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔حال ہی میں عادل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں تنوشری دتہ نے بھی شرکت کی،اس دوران تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت کی جانب سے ان پر ماضی میں لگائے گئے الزامات اور اس پر ہونے والے ان کے میڈیا ٹرائل کے سبب ان کی شادی منسوخ ہو گئی تھی۔تنوشری دتہ کا پریس کانفرنس کے دوران بتانا تھا کہ 2018 میں وہ شادی کرنے والی تھیں کہ راکھی کی جانب سے ان کے خلاف بنائی گئی ویڈیوز کی وجہ سے ان کی شادی منسوخ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:آغا علی نے بھارتی رقاصہ نورا فتحی کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا