اداکارہ سوارا بھاسکر ’ماں ‘ بن گئیں

اداکارہ سوارا بھاسکر ’ماں ‘ بن گئیں

ممبئی (فارن ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور اس کا اعلان انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کیا جبکہ بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ میاں بیوی نے نومولودکا ربیعہ رکھا ہے تاہم فیملی کا اس بارے موقف معلوم نہیں ہوسکا۔ یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ 35 سالہ سوارا بھاسکر نے اس سال فروری میں فہد احمد سے شادی کی تھی۔ سوارا اور فہد نے انتہائی خوشی کے ساتھ اپنے ہاں بچی کی ولادت کا اعلان کرتے ہوئے انسٹا گرام پر نئی فیملی کی تصویر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کے دیوانے نکلے،ایسی بات کہہ دی کہ اداکارہ بھی شرما جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں