لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اور ماڈل ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ میرا جسم، میری مرضی کا تعلق لباس سے نہیں،اس کا مطلب ہے کہ آپ میرے جسم کو میری مرضی کے خلاف چھو بھی نہیں سکتے، آپ اپنی ماں، بہنوں اور بیویوں کو خودمختار ہونے دیں۔ ایک شومیں گفتگوکرتے ہوئے ژالے کا کہناتھاکہ ہم طویل عرصے تک خواتین کے حقوق اور برابری کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، عورت مارچ سے میرا کوئی مسئلہ نہیں، میں خود اس مارچ کا حصہ رہی ہوں، لوگوں نے میرا جسم، میری مرضی کو غلط سمجھ لیا ہے۔