صبا فیصل نے جوائنٹ فیملی میں رہنے کا طریقہ بتا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے والوں کیلئے ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے ایک مشورہ بھی دے ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے پہلے ہی شوہر سے تعلقات تھے،اداکارہ حرا سومرو کا شرمناک انکشاف

حال ہی میں صبا فیصل نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے حوالے سے بات کی اور اسی دوران انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو جوائنٹ فیملی میں رہنا ہے تو پھر اندھے اور بہرے بن کر رہیں صرف اسی صورت آپ کی زندگی پرسکون گزر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بچوں کے بچے بڑے ہو جاتے ہیں اور ان کے جھگڑے ہوتے ہیں تو وہ صرف بچوں کے جھگڑے نہیں بلکہ ان کے والدین کے جھگڑے بن جاتے ہیں اور یہ لڑائیاں دادا اور دادی تک جا پہنچتی ہیں اور ان پر ناجائز طرفداری کے الزامات لگنے شروع ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی شادی سے لے کر اپنے مرنے تک گھر کے بڑوں کی زمہ داریاں ختم نہیں ہوتیں لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے اگر گھر کے بڑے اپنی زمہ داریاں اچھے سے ادا کرنا چاہ رہے ہیں تو چھوٹو ں کو بھی ان کی بات سمجھنے ضروری ہے اور بڑوں کو اپنے چھوٹوں کی جذبات کو سمجھنا چاہئے صرف تب ہی گھر میں سکون ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کے دیوانے نکلے،ایسی بات کہہ دی کہ اداکارہ بھی شرما جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں