ممبئی(شوبز ڈیسک)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی کی تقریب کی مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورولوس عثمان دیکھنے والے شائقین کے لئے خوشخبری،سیزن 5 کب شروع ہو گا؟تاریخ سامنے آ گئی
24 ستمبر کو پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں شاہی انداز میں شادی کی، ان کی زندگی کے سب سے خاص دن میں اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں رازداری کا خاص خیال رکھا گیا تھا اور شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ جوڑے کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائے لیکن اس کے باوجود بھی جوڑے کی کچھ ویڈیو کلپس اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔اب پرینیتی چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی مکمل ویڈیو پوسٹ کی ہے،جس میں جوڑے اور ان کے چاہنے والوں کے تمام حسین لمحات کو خوبصورتی سے قید کیا گیا۔پرینیتی چوپڑا نے اپنے شوہر راگھو چڈھا کے لیے اپنی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کروایا جو ان کی شادی کی خاص بات تھی اور یہ اداکارہ کا اپنے شوہر کے لیے شادی کا تحفہ تھا۔
اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے راگھو چڈھا سے مخاطب ہوتے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کے لیے اب تک کا سب سے خاص اور اہم گانا گیا ہے،بارات سے چھپتے ہوئے اور آپ کی طرف چلتے ہوئے،یہ الفاظ بولوں گی،او پیا چل چلیں۔دوسری جانب راگھو چڈھا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شادی کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اہلیہ پرینیتی چوپڑا سے اظہارِ محبت کیا۔ راگھو چڈھا نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے کبھی ایسا تحفہ ملے گا اور میری گلوکارہ بیوی نے مجھے حیران کر دیا،آپ کا شکریہ مسز چڈھا۔انہوں نے پرینیتی سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو اپنی زندگی میں دیکھ کر،میں خود کو دنیا کا سب سے خوش قسمت انسان سمجھتا ہوں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سمیت پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کیا کترینہ کیف”ماں“بننے والی ہیں؟اداکارہ نے وائرل خبروں کی اصل حقیقت بتا دی