کمسن اداکارہ عینا آصف کس بھارتی اداکار کے ساتھ کام کی خواہشمند ہیں؟خود ہی بتا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) کمسن اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن ان کے والد سے بھی زائد العمر ہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان نے بالی ووڈ فلم ٹھکرانے کی اصل وجہ بتا دی
ایک انٹرویو میں عینا آصف نے بہترین اداکاروں پر بات کرتے ہوئے پہلے نمبر پر احد رضا میر کو رکھا اور کہا کہ وہ انہیں ذاتی طور پر بھی پسند ہیں جبکہ انہوں نے بھی صبا قمر کو سب سے بہترین اداکارہ قرار دیا۔عینا آصف نے کہا کہ انہوں نے ایک ویڈیو دیکھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ عینا آصف اور نعمان اعجاز کی کمائی ایک جتنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کبھی ہو ہی نہیں سکتا، نعمان اعجاز اتنے سینئر اور بڑے اداکار ہیں کہ ان جتنی کمائی کسی کی نہیں ہو سکتی۔تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں جتنا بھی معاوضہ مل رہا وہ صحیح ہے۔ ایک سوال پر عینا آصف نے کہا کہ وہ وہ جانتی ہیں کہ ریتیک روشن ان کے والد سے بھی زائد العمر ہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ساتھ اسکرین پر کام کریں اور انہیں ایسا کرکے خوشی ہوگی۔ان کے مطابق ریتیک روشن انہیں بچپن سے ہی پسند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورولوس عثمان دیکھنے والے شائقین کے لئے خوشخبری،سیزن 5 کب شروع ہو گا؟تاریخ سامنے آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں