پشاور(شوبز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر کاشف کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ریلویز پولیس پشاور ڈویڑن نے کاروائی کر کے لوئر دیرکے رہائشی مشہور ٹک ٹاکر کاشف کو ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کی حدود سے ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ میں معلومات حاصل کرنے کی غرض سے ٹیکسی میں سوار ہو کر مین گیٹ سے اندر داخل ہوا، جہاں پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او پشاور کینٹ جمال عبدالناصر کے ہمراہ ٹیم نے ملزم پر شک کی بنا پر تلاشی لی تو اس سے ایک رائفل نما پستول اور 9ایم ایم پستول کی گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس نے جب ملزم کاشف سے اسلحے کا لائسنس مگانا تووہ پیش نہ کرسکا۔ریلویز پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
![معروف ٹک ٹاکر کوناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کر لیا گیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/10/m9-1-940x480.jpg)