کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی خوشی میں بھارتی مداحوں سمیت متعدد بھارتی شخصیات نے بھی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے، مبارکباد دینے والوں میں ثانیہ مرزا اور سونم کپور بھی شامل تھیں۔ ماہرہ خان نے گزشتہ روز فوٹو اینڈر ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی مکمل ویڈیو بھی جاری کی جس پر پاکستانی اور بھارتی ستاروں کا تانتا بندھ گیا۔ ماہرہ خان کی شادی پر مبارکباد دینے والی بھارتی معروف شخصیات میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، ان کی بہن انعم مرزا، اداکارہ سونم کپور، ان کی بہن و فلم پروڈیوسر رہیا کپور، اداکارہ مونی روائے، رشمی ڈیسائی، ماڈل صوفی چوہدری، گلوکارہ ہرش دیپ کور اور اداکار اوینش تیواری شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ویویک اوبرائے کا سابق بزنس پارٹنر گرفتار