کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ایمن خان کی ڈراموں میں واپسی سے معروف اداکار اور ان کے شوہر منیب بٹ بھی بول پڑے اور کہا کہ جب ایمن کا دل چاہے گا تو وہ ضرور شوبز میں واپس آئیں گی، کیریئر سے متعلق، وہ جو بھی فیصلہ کرتی ہیں، ان کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، اس فیصلے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں منیب بٹ نے کہا کہ ڈراموں میں کام کرنا یا نہ کرنا، ایمن خان کا ذاتی فیصلہ ہے، میں نہیں بتایا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔ ایک سوال پر منیب بٹ نے کہا کہ مجھے کبھی یکطرفہ محبت نہیں ہوئی، شادی سے پہلے بہت سے لوگ پسند آجاتے ہیں جسے ہم محبت سمجھ لیتے ہیں لیکن جب اصل محبت کے بعد عشق کے سفر کا آغاز ہوتا ہے تو شادی ہوجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ویویک اوبرائے کا سابق بزنس پارٹنر گرفتار