کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ ماہرہ خان دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئ ہیں اور انہوں نے دعائے خیر اور مایوں سمیت شادی کی مختلف تصاویر جاری کردی ہیں۔ اداکارہ نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا میری والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کی شروعات دعائے خیر سے ہو، میری خوبصورت اماں جو وہیل چیئر پر ہیں، لوگ سمجھتے ہیں وہ زیادہ کچھ نہیں کرسکتیں لیکن دراصل وہ بہت کچھ اور سب کچھ کرسکتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا اسی دن میری بچپن کی دوستوں نے میرے لیے مایوں رکھی، ان دوستوں کے لیے الحمداللہ جنہیں میں اپنی بہنیں کہہ سکتی ہوں۔
![ماہرہ خان نے اپنی شادی کی مختلف تقاریب کی تصاویر جاری کردیں](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/10/z1-3-940x480.jpg)