کراچی (شوبز ڈیسک) اپنے سازو سامان کے ساتھ ائیرپورٹ کے ایک کونے میں بے خبر سوتے ہوئے گلوکار عاطف اسلم کی تصویر وائرل ہوگئی ۔ مذکورہ تصویر میں عاطف اسلم کے قریب ان کے سوٹ کیس اور کیری بیگز رکھے نظر آرہے ہیں جبکہ وہ سیاہ شرٹ اور سورٹس کے ساتھ سیفد جاگرز پہنے ایک صوفے پربراجمان ہیں۔ یادرہے کہ عاطف اسلم ان دنوں امریہک میں کانسرٹ میں مصروف ہیں اور آئے دن انسٹاگرام پر اپنے لائیو کانسرٹ کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے بگ بی بھی مشکل میں پھنس گئے، لاکھوں روپے جرمانے کا خدشہ