کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے اداکار کے غیر ذمے دار باپ ہونے کے حوالے سے تمام دعووں کی تردید کر دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر حال ہی میں علیزے سلطان نے سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے صارفین کے سوالوں کے جواب دیے۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ اپنی زندگی میں کیا تبدیلی چاہتی ہیں؟علیزے نے جواب دیا کہ میں دین و دنیا میں توازن سیکھنا چاہتی ہوں، صبر، برداشت اور درگزر کرنا اور رشتوں میں توازن رکھنا سیکھنا چاہتی ہوں۔ ایک صارف نے فیروز خان سے متعلق سوال کیا کہ کیا واقعی فیروز خان اپنے بچوں کے اخراجات برداشت نہیں کرتے؟ کیا واقعی وہ ایک غیر ذمے دار باپ ہیں؟صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے علیزے سلطان نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ فیروز خان بچوں کے آدھے اخراجات برداشت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:زارا نور عباس کا پریشانی سے دوچار افراد کیلئے مفید مشورہ