کراچی (شوبز رپورٹر)کمسن اداکارہ عینا آصف نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ مائی ری میں عینی کے کردار ادا کرنے کے بعد میری ذہنی صحت متاثر ہوئی۔ حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کھل کر اپنی نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق بات چیت کی۔ میزبان کی جانب سے عینا سے ایک سوال پوچھا گیا جس پر وہ کہنے لگیں کہ سوشل میڈیا پر مجھ پر بہت سی مزاحیہ میمز بنائی گئیں لیکن ان میمز بنانے والوں کو یہ احساس نہیں کہ اگلے انسان پر اس کا کیا اثر ہو گا۔ مائی ری ڈرامے میں کم عمری کی شادی اور پھر کم عمری میں ہی ماں بن جانے کے بعد سوشل میڈیا مجھ پر جو تنقید ہوئی اور مختلف طرح کی میمز بنائی گئیں اس نے میری ذہنی صحت برباد کر دی۔ ایسا اس لیے میرے ساتھ ہوا کیونکہ میں حساس ذہنیت کی لڑکی ہوں، میری توجہ فورا منفی چیزوں پر چلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا اگر کوئی میری تعریف کرتا رہے تو اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ہاں اگر کوئی مجھے تھوڑا سا بھی برا بھلا کہہ دے تو میں دلبرداشتہ ہو جاتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا سابقہ شوہر بارے حیران کن دعویٰ