بھارتی اداکار نصر کے والد انتقال کرگئے

بھارتی اداکار نصر کے والد انتقال کرگئے

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکار نصر کے والد محبوب باشا 95 سال کی عمر میں تامل ناڈو میں انتقال کرگئے۔
واضح رہے کہ اداکار نصر جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے بہت مشہور کیریکٹر ایکٹرز میں سے ہیں جب کہ اس وقت وہ ایکٹرز یونین کے صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ محبوب باشا کچھ عرصے سے بڑھاپے کی وجہ سے لاحق ہونے والی بیماریوں میں مبتلا تھے اور آج (منگل) وہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چینگلپٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے۔ اداکار نصر کے والد کی خواہش تھی کہ وہ اداکاری سیکھیں اور فلمی دنیا میں نام بنائیں، جس پر نصر نے پہلے تو ساوتھ انڈین فلم چیمبر آف کامرس کے فلم انسٹیٹیوٹ اور بعد میں تامل ناڈو انسٹیٹوٹ فار فلم اینڈ ٹیلی ویژن ٹیکنالوجی جوائن کی۔ابتدا میں تو انہیں خاطر خواہ کامیابی نہ ملی لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور بعدازاں کافی نام کمایا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں