ممبئی (شوبزرپورٹر) بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے اور روبصحت ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ یادرہے کہ شہناز گل پوائزننگ کی شکار ہونے کے بعد ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال میں داخل تھیں تاہم اب ان کی صحت بہتر ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ،سامنے آنیوالی ویڈیو میں اداکارہ کو چہرے پر ماسک لگائے ہسپتال سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسکن ٹریٹمنٹ کیلئے کئی بارہسپتال داخل ہوئی لیکن پاگل خانے نہیں گئی، میرا