کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے”میں نہیں ہم“کو اہمیت دیں‘ آصف رضا میر کا مشورہ

کراچی (شوبز ڈیسک ) معروف سینئر اداکار آصف رضا میر نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ازدواجی زندگی کی کامیابی کیلئے”میں نہیں ہم“کو اہمیت دیں،اگر تمام تر کوششوں کے باوجود اس رشتے میں موجود تنازعات ختم نہیں ہو رہے تو اسے ختم کرنا ہی بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ فلسطینیوں کی حامی،اسرائیل کے حمایتیوں کو منہ توڑ جواب
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک انٹرویو میں آصف رضا میر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکار اور بیٹے احد رضا میر کا کام آج تک نہیں دیکھا کیونکہ احد نے بھی کبھی ان کا کام نہیں دیکھا۔ دوران انٹرویو انہوں نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اپنے تجربے کی روشنی میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکے اور لڑکی دونوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کریں، اس رشتے میں میں کے بجائے ہم پر توجہ دیں، تعلقات کو مضبوط بنائیں اور اگر کسی موڑ پر محسوس ہو کہ تمام تر کوششوں کے بعد بھی رشتہ قائم نہیں رکھ سکتے تو دیر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں