کراچی(شوبز ڈیسک)معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اسرائیلی مظالم کے شکار معصوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے گانا جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ فلسطینیوں کی حامی،اسرائیل کے حمایتیوں کو منہ توڑ جواب
”پاکستان ٹائم“کے مطابق شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے گانے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ کس طرح سفاک اسرائیلی فوج بمباری سے معصوم فلسطینی بچوں کی جان لے رہی ہے۔گلوکار کے گانے کا عنوان حقیقت سے ماخوز ہے جس کے ہدایت کار فیصل قریشی ہیں جبکہ ویڈیو فلسطین کی موجودہ صورت حال پر مبنی ہے۔ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ یہ ویڈیو غزہ کی صورتحال سے آگاہ کرے گی، خاص طور پر ان معصوم بچوں کے بارے میں آگاہ کرے گی جو اس جنگ میں اپنے زندگیاں کھو رہے ہیں۔شہزاد رائے نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے فلسطین ظلم کا شکار ہے اور وہاں کے معصوم بچوں پر جنگ کا گہرا اثر پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاورکے دو ٹک ٹاکرز کودھمکیاں، اغوا کرنے کی بھی کوشش کی گئی