لاہور( شوبز ڈیسک)فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی جب بھی معیاری کام ملا تو مداحوں کو ضرور سکرین پر نظر آﺅں گی۔
یہ بھی پڑھیں:دیا مرزا نے شوٹنگ کے دوران اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو مرگی کا دورہ پڑنے کا انکشاف کر دیا
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ اداکاری میری خون میں رچی بسی ہے اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی،مجھے جب بھی اچھا کام ملتا ہے چاہے وہ ٹی وی پر ہو،فلم یا کمرشل کرتی ہوں لیکن معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہمیں بھی اپنی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے نئے آئیڈیاز کیساتھ سخت محنت کرنا ہو گی۔مدیحہ شاہ نے امید ظاہر کی آنے والا وقت پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے اچھا ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:سکن ٹریٹمنٹ کیلئے کئی بارہسپتال داخل ہوئی لیکن پاگل خانے نہیں گئی،میرا