کرینہ کپور شاہ رخ اور عامر خان کے کام کے انداز کی مداح

ممبئی (شوبز ڈیسک) کرینہ کپور نے بالی ووڈ کے دو بڑے خانز شاہ رخ خان اور عامر خان کے کام کے انداز کی تعریف کی ہے ۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور نے بتایا کہ عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا بالکل مختلف تجربہ کیسا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر خان بہت زیادہ انہماک کے ساتھ کام کرتے ہیں، وہ بالکل اس کردار میں ڈھل جاتے ہیں ۔ کرینہ کپور نے کہا کہ عامر خان صرف ان ہی لوگوں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جن کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں، بات کر رہے ہوتے ہیں اور یہ ان کی شخصیت ہے، مجھے اس بات پر عامر خان بہت پسند ہیں۔شاہ رخ کے بارے کرینہ کپور نے کہا کہ وہ سینما کے بادشاہ ہیں، لوگ ان کے متعلق جتنی بھی تعریف کر رہے ہیں وہ کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ سیٹ پر ہر شخص کے ساتھ کام کرتے ہیں، صرف اپنے کردار میں نہیں ڈوبتے۔کرینہ کپور نے کہا کہ شاہ رخ خان وہ بھارت کے سب سے بڑے اسٹار ہیں لیکن جب آپ ان کے ساتھ ہوں گے تو وہ آپ کو یہ احساس نہیں ہونے دیں گے کہ وہ بڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں