کراچی (شوبز ڈیسک) نوجوان گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے اپنے والد اور نامور گلوکار عدنان سمیع خان کے ساتھ تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے والد کے ساتھ خراب تعلقات تھے۔ ایک انٹرویو میں اذان سمیع نے بتایا کہ انہوں نے 15 سال کی عمر سے 29 سال کی عمر تک اپنے والد کو نہیں دیکھا، اپنے والد کو جانے بغیر موسیقی واحد چیز تھی جس کے ذریعے میرا ان سے رابطہ قائم ہوا، اس لیے جب میں میوزک بناتا ہوں تو مجھے ایسے لگتا ہے جیسے والد میرے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ نے میری پرورش میں بہت محنت کی ہے۔
![اذان سمیع خان نے اپنے والد اوربھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کیساتھ تعلقات بارے خاموشی توڑ دی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/10/z8-9-940x480.jpg)