کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ ٹرولرز کو نظر انداز کرنا ہی ان سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔
ایک انٹرویو میں کبریٰ خان نے کہا کہ فنکار کو جہاں مداحوں سے اپنی پرفارمنس پر ستائش ملتی ہے وہیں ٹرولرز کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔یہ سب تنقید آپ کے کام پر ہو یا ذاتی زندگی پر انہیں زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔کبریٰ خان نے کہا کہ وہ اپنے متعلق منفی تبصروں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں۔میں ٹرولز پر توجہ نہیں دیتی گزشتہ کئی سالوں میں مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ان غیر ضروری ٹرولز کو توجہ نہ دینا اور ان کا اثر نہ لینا ہی ان سے بچاﺅ کا بہترین طریقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلم ’ٹائیگر 3‘ کے پہلے گانے کی پہلی جھلک جاری،سلمان خان نے پوسٹ شیئر کر دی