سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی میگا تھرلر فلم ٹائیگر 3 کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔
فلم ٹائیگر3 میں جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے سٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنی فلم کے گانے لے کے پرابھو کا نام کی ویڈیو جاری کی ہے۔سلمان خان نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ امید ہے آپ سب کو یہ گانا پسند آئے گا۔یہ گانا بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے، ارجیت سنگھ نے 9 سال بعد سلمان خان کی کسی فلم میں گلوکاری کی ہے۔گانے کی ویڈیو دیکھ کر سلمان خان اور ارجیت سنگھ کے مداح بےحد خوش ہوگئے ہیں اور تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں