عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی

عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی

لاہور (شوبز ڈیسک) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار عثمان پیرزادہ اپنی اہلیہ اور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سے ملاقات کی کہانی سنادی۔ اپنے ایک انٹرویو میں عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ ان کی ثمینہ سے پہلی ملاقات راولپنڈی ٹی وی سٹیشن پر ہوئی تھی اور تیسرے ہی دن ثمینہ نے انہیں شادی کی پیش کش کردی تو وہ حیران رہ گئے۔انہوں نے بتایا کہ شادی کی پیش کش کے بعد وہ کچھ عرصہ تعلقات میں رہے اور ان کے تعلقات کو نصف صدی گزر چکی ہے جب کہ شادی کو 48 سال کا عرصہ ہو چکا ہے، انہوں نے لاتعداد کردار ادا کیے لیکن کبھی ان پر کسی کردار کا برا یا اچھا اثر نہیں ہوا، وہ کردار کو شوٹنگ سیٹ پر ہی چھوڑ کر آتے تھے جب کہ ان کی اہلیہ کردار کو گھر لے آتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریماخان نے شرماتے ہوئے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں