سلمان اور کترینہ کی فلم ’ٹائیگر3‘ ریلیز سے قبل ہی چھا گئی

سلمان اور کترینہ کی فلم ’ٹائیگر3‘ ریلیز سے قبل ہی چھا گئی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر3 کی ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ کھول دی گئی،پہلے ہی دن فلم کی 1 لاکھ 40 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ،کترینہ کیف اور عمران ہاشمی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ،فلم 12 نومبر کو ریلیز کی جائے گی، فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد مداحوں کو فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔بھارتی باکس آفس کے ابتدائی اندازوں کے مطابق فلم نے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ میں 4.2 کروڑ روپے کمائے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی’ ڈنکی‘ ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں