ثنا جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں زور پکڑگئیں

ثنا جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں زور پکڑگئیں

کراچی (شوبز ڈیسک)  پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زور پکڑگئیں  کیونکہ اس جوڑی نے  ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں جبکہ پہلے سے اپ لوڈ کی گئی  تصویریں اور ویڈیوزبھی ہٹا دی گئی  ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عمیر جسوال سعودی عرب میں اپنے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دوست کی شادی میں تنہا شریک ہوئے تھے  اور  عمرہ بھی اہلیہ ثناء جاوید کے بغیر  ادا کیا تھا جس کے بعد شل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے تاہم  اس بارے فنکار جوڑے کی جانب سے تاحال کوئی موقف نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں