مدیحہ امام نے بھارتی شوہر کیساتھ رومانوی ویڈیو شیئرکردی

مدیحہ امام نے بھارتی شوہر کیساتھ رومانوی ویڈیو شیئرکردی

ممبئی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے بھارتی شوہر موجی بسر کے ہمراہ رومانوی ویڈیو شیئرکردی۔ یادرہے کہ حال ہی میں اداکارہ مدیحہ امام اپنے شوہر کے ہمراہ بھارتی سسرال پہنچی تھیں جس کے بعد انہوں نے ویڈیو بھی شیئرکی۔ مذکورہ ویڈیو میں یہ جوڑا اپنے ہوم ٹان میں یادگار لمحات سمیٹتے دلکش اور دلفریب مقامات کی سیر کرتا دکھائی دے رہا ہے۔سفید اور سرخ گلاب کے پھلوں سے پرنٹ شدہ لباس میں ملبوس اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ رقص  کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس موجی بسر بھی اہلیہ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں