اپنے سسر مہیش بھٹ کے تعریف کرنے پر رنبیر کپور کا ردعمل بھی آگیا

اپنے سسر مہیش بھٹ کے تعریف کرنے پر رنبیر کپور کا ردعمل بھی آگیا

 ممبئی (شوبز ڈیسک)اپنے سسر مہیش بھٹ کے تعریف کرنے پر رنبیر کپور کا ردعمل بھی آگیا اور   بالی ووڈ اداکار  نے کہا کہ  سسر جی سے پاس ہوگیا ہے۔   ایک  بھارتی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار  کاکہناتھاکہ  ان کے سسر اور پروڈیوسر مہیش بھٹ نے کبھی ان کے سامنے میری  تعریف نہیں کی  ،  یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے میری تعریف کی ہے ۔ یادرہے کہ مہیش بھٹ کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ رنبیر کپور دنیا کے سب سے اچھے باپ ہیں اور ان کی اپنی بیٹی راہا سے محبت مثالی ہے، رنبیر کپور جب اپنی بیٹی کے ساتھ ہوتے ہیں تو اس کے لیے پیار رنبیر کی آنکھوں اورپوری شخصیت سے چھلکتا نظر آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں