سہانا خان کی اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں انٹری

سہانا خان کی اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں انٹری

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سہانا خان نے مشہور بھارتی ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے جو اگلے ماہ ریلیز ہو گی۔حال ہی میں فلم ’دی آرچیز‘ کی ریلیز سے قبل اس فلم کی پروڈکشن ٹیم نے ایک میوزک البم لانچ کیا ہے جس میں سہانا خان کا بھی ایک گانا شامل ہے۔ سہانا خان نے اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔ا±نہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میرے پہلے گانے کے لیے میرے ساتھ اتنا تحمل سے پیش آنے کے لیے زویا اختر اور شنکر مہادیون کا شکریہ۔سہانا خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ براہِ کرم! اسے محبت سے سنیں۔ واضح رہے کہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’دی آرچیز‘ اگلے ماہ 7 دسمبر کونیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔یہ فلم مشہور امریکی کامک سیریز آرچی کامکس‘ کا بھارتی ورڑن ہے جس کی کہانی 1960ءکی دہائی کے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں