ایک مداح نے اداکارہ شیزل شوکت کو شادی ، قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کی پیشکش کردی

ایک مداح نے اداکارہ شیزل شوکت کو شادی ، قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کی پیشکش کردی

کراچی (شوبز ڈیسک) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے ا نکشاف  کیا کہ ایک مرد مداح نے انہیں شادی اور قیمتی گاڑی رینج روور تحفے میں دینے کی پیش کش کی جس پر انہیں غصہ آیا۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے دعوی کیا کہ ان سے متعدد اداکارائیں جلتی ہیں، یہاں تک کہ سینئر اداکارائیں بھی ان سے متعلق منفی سوچ رکھتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ ان کی جگہ لے لیں گی۔اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ اگر انہیں شوٹنگ سیٹ پر کبھی اچھا کھانا ملے تو مرد اداکار جلتے ہیں کہ انہیں بھی ایسا کھانا کیوں نہیں ملا؟انہوں نے جلنے والے اداکاروں اور اداکاراوں کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی اداکاری اور شخصیت بہتر کرنے پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف اپنی کرتوتوں کا حساب دینے کیلئے تیار رہیں ،پرویز الٰہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں